سورة الليل - آیت 12

إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

بلاشبہ راہ دکھانا ہمارے [٥] ذمہ ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی خیرو شر كی تمیز كو ہم نے انسان كی فطرت میں داخل كر دیا ہے۔ حلال و حرام اور ہدایت و ضلالت كو واضح بیان كر دیا ہے جس كے لیے ہم نے رسول بھیجے اور كتابیں نازل كیں اور آخرت كے مالك بھی ہم ہیں اور دنیا كے بھی، اب جو شخص ہم سے دنیا ہی طلب كرتا ہے اسے ہم دنیا ہی دیتے ہیں۔ وہ بھی اتنی جتنی ہم چاہتے ہیں اور جو ہم سے آخرت كا طلب گار ہوتا ہے اسے آخرت تو ضرور دیتے ہیں اور دنیا بھی اتنی تو ضرور دے دیتے ہیں جتنی اس كے مقدر میں ہے۔ پھر فرمایا آخرت اور دنیا کی ملکیت ہماری ہی ہے میں نے بھڑكتی ہوئی آگ سے تمہیں آگاہ كر دیا ہے۔