سورة الشمس - آیت 1

وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

سورج کی اور اس کی دھوپ [١] کی قسم

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ضحی كے معنی: چاشت كا وقت بھی ہے جب سورج خاصا بلند ہو جاتا ہے اور اس وقت كی دھوپ کی، جب كہ اس کی روشنی كے علاوہ سورج كی گرمی بھی اہل زمین كو متاثر كرنا شروع كر دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سورج اور اس كی دھوپ كی قسم كھا رہا ہے۔