سورة الفجر - آیت 21
كَلَّا إِذَا دُكَّتِ الْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ہرگز نہیں [١٤] جب زمین کوٹ کوٹ [١٥] پر کر برابر کردی جائے گی
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی ایسا ہر گز نہیں ہو سكتا كہ تمہاری ایسی كرتوتوں كی تم سے باز پرس نہ كی جائے اور ایسا وقت یقیناً آنے والا ہے۔ یعنی زمین کو متواتر زلزلوں سے پست كر دیا جائے گا۔ پہاڑ ریزہ ریزہ ہو جائیں گے اور سب نشیب و فراز برابر كر دیے جائیں گے، اور زمین ایك چٹیل میدان بنا دی جائے گی۔