سورة البقرة - آیت 53
وَإِذْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَالْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور (اسی میقات کے دوران) ہم نے موسیٰ کو کتاب اور قانون فیصل دیا تاکہ تم ہدایت کی راہ پا سکو
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو تورات عطا کی تھی فرقان اسی كا نام ہے، یعنی حق و باطل میں فرق کرنے والی ۔ معجزات بھی حق و باطل میں فرق کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔