سورة الغاشية - آیت 17
أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
کیا وہ اونٹ کی طرف نہیں [٨] دیکھتے کہ وہ کس طرح کا پیدا کیا گیا ؟
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
كائنات پر غور و تدبر كی دعوت: اللہ تعالیٰ نے عرب كے بدو اور خانہ بدوشوں كو سب سے پہلے اونٹ كی طرف توجہ دلائی ہے كہ كس عجیب و غریب تركیب وہیئت كا ہے۔ اتنا مضبوط اور قوی ہونے كے باوجود وہ تمہارے لیے نرم اور تابع ہے کہ تم اس پر جتنا بوجھ لاد دو انكار نہیں كرے گا۔ اس كا گوشت تمہارے كھانے كے، اس كا دودھ تمہارے پینے كے اور اس كی اون گرمی حاصل كرنے كے كام آتی ہے۔