سورة الغاشية - آیت 1
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
کیا آپ کو چھا جانے [١] والی (آفت) کی خبر پہنچی؟
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
سب كو ڈھانپنے والی حقیقت: غاشیہ كے معنی ڈھانپ لینے والی ہے۔ غاشیہ قیامت كا نام ہے اس لیے كہ وہ سب پر آئے گی۔ سب كو گھیرے ہوئے ہو گی اور سب كو ڈھانپ لے گی۔