سورة الطارق - آیت 6
خُلِقَ مِن مَّاءٍ دَافِقٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ اچھل کر نکلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
صُلبْ كے معنی ریڑھ كی ہڈی كا گودا ہے، اور چونكہ یہ ہڈی انسان كی پشت کے درمیان ہوتی ہے۔ لہٰذا ریڑھ كی ہڈی اور پشت كو بھی صلب ہی كہہ دیا جاتا ہے اور ترائب كے معنی سینہ كی ہڈیاں اور پسلیاں ہیں۔ اس آیت كے الفاظ كا مفہوم یہ ہے كہ یہ نطفہ ان اعضاء سے نكلتا ہے۔ جو صلب اور سینہ كی پسلیوں كے درمیان ہیں۔ درحقیقت جسم كے اعضاءے رئیسہ یعنی دل، جگر اور دماغ اس كے ماخذ ہیں اور وہ سب آدمی كے دھڑ میں واقع ہیں دماغ كا ذكر اس لیے نہیں كیا گیا كہ صلب دماغ كا وہ حصہ ہے جس كی بدولت ہی جسم كے ساتھ دماغ كا تعلق قائم ہوتا ہے۔