سورة الطارق - آیت 5
فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ مِمَّ خُلِقَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
لہٰذا انسان کو یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز [٤] سے پیدا کیا گیا ہے؟
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
عالم بالا كی طرف توجہ دلانے كے بعد اب انسان كو دعوت دی جا رہی ہے كہ وہ ذرا اپنی پیدائش پر بھی غور كرے كہ كون ماں كے پیٹ میں اس كی پرورش كرتا رہا۔ پھر جب وہ ماں كے پیٹ سے باہر آیا تو اتنا زیادہ ناتواں اور كمزور تھا جتنا كمزور بچہ كسی دوسری جاندار مخلوق كا نہیں ہوتا۔ پھر دوسری تمام مخلوقات سے بڑھ كر اس كی نشوونما كے انتظامات فرمائے پھر پیدائش سے لے كر موت تك اس كی مسلسل نگرانی كرتا رہا۔ یہاں تك كہ وہ اپنی مدت موت تك پہنچ جاتا ہے جو اللہ نے اس كے لیے مقرر كر ركھی ہے كیا یہ سب كچھ اللہ كی تدبیر اور نگرانی كے بغیر ہونا ممكن ہے۔