سورة الطارق - آیت 1
وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
قسم ہے آسمان کی اور رات کو آنے والے کی
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ آسمانوں كی اور ان كے روشن ستاروں كی قسم كھاتا ہے۔ طارق كی تفسیر چمكتے ستارے سے كی ہے۔ وجہ یہ ہے كہ یہ دن میں چھپے رہتے ہیں اور رات كو ظاہر ہو جاتے ہیں۔ (تفسیر طبری)