سورة البروج - آیت 17

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

کیا آپ کے پاس لشکروں کی خبر بھی پہنچی؟

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی فرعونیوں اور ثمودیوں پر كیا کیا عذاب آئے، اور كوئی ایسا نہ تھا كہ ان كی كسی طرح مدد كر سكتا نہ كوئی اس عذاب كو ہٹا سكتا۔ مطلب یہ كہ اس كی پكڑ بہت سخت ہے جب وہ كسی ظالم كو پكڑتا ہے تو دردناكی اور سختی سے بڑی زبردست پكڑ پكڑتا ہے۔