سورة البروج - آیت 7

وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور جو کچھ وہ ایمان والوں سے کر رہے تھے، اسے سامنے دیکھ رہے تھے [٤]۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

كافر بادشاہ یا اس كے كارندے بھڑكتی ہوئی آگ (خندق) كے كنارے بیٹھے ہوئے اہل ایمان كے جلنے كا تماشا دیكھ رہے تھے۔