سورة الانشقاق - آیت 15
بَلَىٰ إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
کیوں نہیں آئے گا اس کا پروردگار تو اسے [١١] دیکھ رہا تھا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
كیوں نہیں بہ ضرور اپنے رب كی طرف لوٹے گا۔ پیدائش سے لے كر اس كی موت تك كے كارناموں پر اللہ كی نظر تھی كہ اس كی روح كہاں سے آئی، بدن كس چیز سے بنا، پھر پیدا ہو كر وہ كیسے اعمال بجا لاتا رہا، مرنے كے بعد اس كی روح كہاں ہے۔ اس كے بدن كے اجزا بکھر كر كہاں كہاں پہنچے یہ سب باتیں اللہ كی نگاہ میں تھیں اور یہ بات اللہ كی حكمت اور انصاف كے خلاف تھی كہ جیسے اعمال وہ كر رہا ہے اس كو نظر انداز كر دیتا اور اس سے كوئی مواخذہ نہ كرتا۔