سورة المطففين - آیت 15
كَلَّا إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ہرگز نہیں یقیناً ایسے لوگ! اس دن اپنے پروردگار (کے دیدار) سے محروم [١٠] رکھے جائیں گے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ کے دیدار سے شرف ہونے کی نعمت صرف اہل جنت کو حاصل ہو گی اور لذت و سرور کے لحاظ سے یہ نعمت جنت کی دوسری تمام نعمتوں سے بڑھ کر ہو گی اور جب اللہ اپنے دیدار سے شرف فرمائے گا تو جنتی لوگ بس ادھر ہی دیکھتے رہ جائیں گے جو لوگ روز آخرت کے منکر تھے انھیں یہ نعمت کبھی میسر نہ ہو سکے گی۔