سورة المطففين - آیت 7
كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ہرگز نہیں [٥]۔ بدکردار لوگوں کے اعمال نامے قید خانے [٦] کے دفتر میں ہوں گے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
سجین كے معنی (قید خانہ سے ہے): یعنی عدالت كا ثبوت جرم كے بعد بطور سزا كسی كو قید میں ڈال دینا۔ سجین قید خانے كی طرح ایك نہایت تنگ مقام ہے۔ بعض كہتے ہیں كہ یہ زمین كے سب سے نچلے حصے میں ایك جگہ ہے۔ جہاں كافروں، ظالموں اور مشركوں كی روحیں اور ان كے اعمال نامے جمع اور محفوظ ہوتے ہیں۔