سورة الإنفطار - آیت 17
وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور آپ کیا جانیں کہ روز جزا [١٢] کیا ہے؟
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قیامت كی بڑائی اور اس كی ہولناكی بیان كرنے كے لیے دو بار فرمایا كہ تمہیں كس چیز نے معلوم كرایا كہ وہ دن كیسا ہوگا؟ پھر خود ہی بتلایا كہ اس دن كوئی كسی كو كچھ بھی نفع نہ پہنچا سكے گا نہ عذابوں سے نجات دلوا سكے گا۔ ہاں یہ اور بات ہے كہ كسی كی سفارش كی اجازت خود خدائے بزرگ و برتر عطا فرمائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بنو ہاشم! اپنی جانوں كو جہنم سے بچانے كے لیے نیك اعمال كی تیاریاں كر لو۔ میں تمہیں اس دن خدا كے عذابوں سے بچانے كا اختیار نہیں ركھتا۔ (مسلم كتاب الایمان)