سورة الإنفطار - آیت 3
وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور سمندر پھاڑ [٤] دیئے جائیں گے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
فُجِّرَتْ: فجر كے معنی كسی چیز كو وسیع پیمانے پر پھاڑنا ہے اور فجر كو فجر اس لیے كہتے ہیں كہ وہ سارے اُفق پر نمودار ہوتی ہے۔ گویا سمندر كو پھاڑ كر كھاری اور میٹھے پانی سب آپس میں خلط ملط ہو كر زمین پر دور دور علاقوں تك بہا دیا جائے گا اور پانی سوكھ جائے گا۔