سورة التكوير - آیت 20
ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
جو بڑا طاقتور اور صاحب عرش کے ہاں بڑے رتبہ والاہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پھر اللہ تعالیٰ ان قسموں كے بعد فرماتا ہے كہ یہ قرآن ایك بزرگ، شریف، پاكیزہ اور خوش منظر فرشتے كا كلام ہے۔ جو اللہ كا فرستادہ اور اس كا كلام پیش كر رہا ہے۔ یہ جبرائیل بڑا زور آور اور طاقتور ہے۔ جیسا كہ سورہ النجم میں جبرائیل كے لیے (شَدِيْدُ الْقُوٰى) اور (ذُوْ مِرَّةٍ) كے الفاظ آئے ہیں یہ فرشتہ اللہ كے ہاں بڑا مقرب ہے۔ وہ نور كے ستر پردوں میں جا سكتے ہیں۔ ان كو عام اجازت ہے اور ان كی بات وہاں سنی جاتی ہے۔ برتر فرشتے ان كے فرمانبردار ہیں آسمانوں میں ان كی سرداری ہے۔ وہ اس پیغام رسانی پر مقرر ہیں كہ خدا كا پیغام اس كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تك پہنچائیں یہ فرشتے خدا كے امین ہیں۔