سورة التكوير - آیت 17
وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور رات کی جب اس کی تاریکی چھانے [١٥] لگے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
عَسْعَسَ كے معنی: دھندلكا، خواہ یہ شام كا دھندلكا ہو جیسے سورج غروب ہونے كے بعد رات كا اندھیرا چھانے لگتا ہے اور خواہ یہ صبح كا دھندلكا ہو یعنی رات كی تاریكی غائب اور صبح كی روشنی اس پر غالب آنے لگے اس لحاظ سے آیت كا ترجمہ یہ بھی ہو سكتا ہے ’’اور رات كی جب جانے لگے۔‘‘ (صبح كی نماز كے وقت حضرت علی رضی اللہ عنہ ایك مرتبہ نكلے اور فرمانے لگے كہ وتر كے پوچھنے والے كہاں ہیں پھر یہ آیت پڑھی) (وَالَّیْلِ اِذَا عَسْعَسَ) (حاكم)