سورة عبس - آیت 34
يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
تو آدمی اس دن اپنے بھائی سے بھاگے گا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اپنے عزیز و اقارب سے بھاگنا: اس دن انسان سخت مصیبت میں مبتلا ہوگا اور چاہے گا كہ اپنی امداد كے لیے اپنے عزیز و اقارب كو پكارے، لیكن وہ بھی اپنی اپنی مصیبت میں گرفتار ہوں گے اور انھیں خطرہ یہ ہوگا كہ ہم تو خود مصیبت میں پڑے ہیں كہیں یہ بھی ہمیں مدد كے لیے بلا نہ لے۔ اس لیے ہر كوئی ایك دوسرے سے دور بھاگنے كی كوشش كرے گا۔