سورة عبس - آیت 27
فَأَنبَتْنَا فِيهَا حَبًّا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
تو اس میں سے ہم نے اناج (بھی) اگایا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
بیج میں درخت كی خصوصیات: بارش كا پانی جب زمین میں پہنچا پھر وہ بیج میں سرایت كر گیا۔ جس سے نرم و نازك كونپل پھوٹی۔ اللہ تعالیٰ نے اس كے اندر بالیدگی كی اتنی قوت بھر دی كہ نرم نازك كونپل جو ہوا ایك معمولی جھونكے كو بھی برداشت نہیں كر سكتی آہستہ آہستہ مكمل پودا یا تناور درخت بن جاتا ہے۔