سورة عبس - آیت 26
ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر عجیب طرح سے زمین کو پھاڑا [١٧]
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
زمین كی بالیدگی: پانی اور زمین كی اوپر كی سطح جب مل جاتے ہیں تو ایسی مٹی میں اللہ تعالیٰ نے یہ خاصیت ركھی ہے كہ وہ بیج كو پھار دیتی ہے، اور اس مردہ اور بے جان بیج میں زندگی كی رمق پیدا ہو جاتی ہے، اور وہ كونپل كی شكل اختیار كر لیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ كی شان كہ بیج میں اُس كے اُگنے كا پورا پروگرام ركھا ہوا ہے۔