سورة عبس - آیت 21
ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر اسے موت دی پھر اسے [١٤] قبر میں رکھا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی موت كے بعد اسے قبر میں دفنانے كا حكم دیا، یہ بھی اللہ كا بہت بڑا حسان ہے، تاكہ اس كا احترام بر قرار رہے، ورنہ درندے اور پرندے اس كی لاش كو نوچ نوچ كر كھا جاتے، یہ بات میت كے لواحقین كے لیے ناقابل فراموش صدمہ ہوتا۔ دوسرا میت كے جسم میں ہونے والے تغیرات كو دیكھنا بھی نا قابل برداشت ہوتا۔ واضح رہے كہ قبر سے مراد صرف زمینی گڑھا ہی نہیں، بلكہ سمندر كی گہرائی، آگ كا الاؤ، درندوں كا پیٹ سب قبر كے حكم میں داخل ہیں۔