سورة عبس - آیت 3

وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّىٰ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور آپ کو کیا معلوم شاید وہ سنور جاتا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی وہ نابینا آپ سے دینی راہنمائی حاصل كر كے عمل صالح كرتا، جس سے اس كا كردار و اخلاق سنور جاتا۔ اس كے باطن كی اصلاح ہو جاتی اور آپ كی نصیحت سننے سے اس كو فائدہ ہوتا۔