سورة عبس - آیت 2

أَن جَاءَهُ الْأَعْمَىٰ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

کہ ان کے پاس ایک اندھا [٢] آیا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں كہ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم كے بلند اخلاق اور اعلیٰ شان كے لائق نہ تھی كہ اس نابینا سے جو ہمارے خوف سے دوڑتا ہوا آپ كی خدمت میں دین سیكھنے كے لیے آئے کہ آپ اس سے منہ پھیر لیں اور ان كی طرف متوجہ ہوں جو سركش ہیں، مغرور ہیں، متكبر ہیں۔