سورة النازعات - آیت 45
إِنَّمَا أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخْشَاهَا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
آپ تو صرف ایک ڈرانے والے ہیں، اس شخص کو جو اس سے ڈر جائے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پھر اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں كہ اے نبی آپ كا كام صرف ڈرانا ہے نہ كہ غیب كی خبریں دینا، جن میں قیامت كا علم بھی شامل ہے۔ جو اللہ نے كسی كو بھی نہیں دیا۔ اسی لیے كہا كہ انذار اور تبلیغ سے فائدہ وہی اُٹھاتے ہیں جن كے دلوں میں اللہ كا خوف ہوتا ہے ورنہ ڈرنے اور تبلیغ كا حكم تو ہر ایك كے لیے ہے۔