سورة النازعات - آیت 31
أَخْرَجَ مِنْهَا مَاءَهَا وَمَرْعَاهَا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
جس سے اس کا پانی اور چارہ نکالا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
زمین كو ہموار كرنے یا پھیلانے كا مطلب ہے كہ زمین كو رہائش كے قابل بنانے كے لیے جن جن چیزوں كی ضرورت ہے اللہ نے اس كا اہتمام فرمایا: مثلاً زمین سے پانی نكالا، اس سے چارہ اور خوراك پیدا كی اس میں پہاڑوں كو میخوں كی طرح مضبوط گاڑ دیا تاكہ زمین نہ ہلے۔ اللہ تعالیٰ حكمتوں والا، صحیح علم والا ہے اور ساتھ ہی اپنی مخلوق پر بے حد مہربان بھی ہے۔