سورة النازعات - آیت 25

فَأَخَذَهُ اللَّهُ نَكَالَ الْآخِرَةِ وَالْأُولَىٰ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

چنانچہ اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كہ: ہم نے بھی اس سے ایسا انتقام لیا جو اس جیسے سركشوں كے لیے ہمیشہ ہمیشہ كے لیے عبرت كا باعث بن جائے۔ دنیا میں بھی اور آخرت كے بدترین عذاب تو ابھی باقی ہیں۔ جیسا كہ سورہ قصص ۴۱ میں فرمایا: ﴿وَ جَعَلْنٰهُمْ اَىِٕمَّةً يَّدْعُوْنَ اِلَى النَّارِ وَ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ لَا يُنْصَرُوْنَ﴾ ہم نے انہیں جہنم كی طرف بلانے والے پیش رو بنائے، قیامت كے دن یہ مدد نہ كیے جائیں گے۔