سورة النازعات - آیت 10

يَقُولُونَ أَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

وہ (کفار مکہ) کہتے ہیں : کیا ہم پہلی حالت میں [٨] لوٹائے جائیں گے؟

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

الْحَافِرَةِ، كے معنی گڑھا بھی اور قبر بھی، كفار كہتے ہیں كہ قبروں میں جانے كے بعد جسم كے ریزہ ریزہ ہو جانے، ہڈیوں كے گل سڑ جانے اور كھوكھلی ہو جانے كے بعد بھی كیا ہم زندہ كیے جائیں گے۔