سورة النازعات - آیت 3
وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور ان کی جو (کائنات میں) تیزی سے تیرتے [٣] پھرتے ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
سَبَحَ كے معنی كسی چیز كا پانی یا ہوا میں تیزی سے تیرنا اور تیز رفتاری سے گزر جانا ہے، یعنی فرشتے روح نكالنے كے لیے انسان كے بدن میں اس طرح تیرتے پھرتے ہیں، جیسے تیراك سمندر سے موتی نكالنے كے لیے سمندر كی گہرائیوں میں تیرتا ہے۔ یا یہ مطلب ہے كہ نہایت تیزی سے اللہ كا حكم لے كر آسمان سے اترتے ہیں، تیز رفتار گھوڑے كو بھی سباح كہتے ہیں۔