سورة النبأ - آیت 17
إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَاتًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
بیشک فیصلے کا دن ایک مقررہ وقت [١٢] ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اوپر بتائی گئی باتوں پر غور کرنے سے پتا چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کائنات میں کوئی چیز بھی بے مقصد پیدا نہیں کی۔ تو کیا پھر انسان کو اتنی قوتیں عطا کر کے بے کار پیدا کر دیا ہوگا؟ کہ وہ جو چاہے کرتا پھرے اور اس سے کوئی مواخذہ نہ ہوگا؟ یہ سب باتیں حیات بعد الممات پر قوی دلائل ہیں، اور ایک وقت یقیناً آنے والا ہے۔ جب اس کائنات کی بساط لپیٹ دی جائے گی اور انسانوں کو دوبارہ پیدا کر کے ان سے محاسبہ کیا جائے گا۔ اللہ کے ہاں اس کا ٹھیک ایک وقت مقرر ہے۔