سورة النبأ - آیت 5

ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ہاں! یقیناً انہیں جلد ہی معلوم [٣] ہوجائے گا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ہاں! یقیناً: میں سخت ڈانٹ ڈپٹ ہے کہ عنقریب سب کچھ معلوم ہو جائے گا۔ آگے اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کی عجیب و غریب نشانیاں بیان کر رہا ہے۔ تاکہ توحید کی حقیقت ان پر واضح ہو اور اللہ کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ان کو جس چیز کی دعوت دے رہا تھا۔ اس پر ایمان لانا ان کے لیے آسان ہو جائے۔