سورة المرسلات - آیت 25

أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کیا ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنا دیا ؟

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

پھر فرمایا كیا ہم نے زمین كو یہ خدمت سپرد نہیں كی كہ وہ تمہیں زندگی میں بھی اپنی پیٹھ پر چلاتی رہے اور موت كے بعد بھی تمہیں اپنے پیٹ میں چھپا کے ركھے، پھر زمین كے نہ ہلنے جلنے كے لیے ہم نے مضبوط وزنی پہاڑ اس میں گاڑ دیئے، اور بادلوں سے برستا ہوا اور چشموں سے رستا ہوا ہلكا، زود ہضم، خوش گوار پانی ہم نے تمہیں پلایا۔ ان نعمتوں كے باوجود بھی تم اگر میری باتوں كو جھٹلاتے ہی رہو گے تو یاد ركھو وہ وقت آرہا ہے۔ جب حسرت وافسوس كرو گے اور كچھ كام نہ آئے گا۔