سورة المرسلات - آیت 1

وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ان ہواؤں کی قسم جو دھیرے دھیرے چلتی ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

بعض بزرگ صحابہ تابعین سے یہ مروی ہے كہ مذكورہ بالا قسمیں ان اوصاف والے فرشتوں كی كھائی ہیں بعض كہتے ہیں كہ پہلے كی چار قسمیں تو ہواؤں كی ہیں اور پانچویں قسم فرشتوں كی ہے۔ ظاہر سے یہ معلوم ہوتا ہے كہ مرسلات سے مراد ہوائیں ہیں جیسے سورئہ حجر(۲۲) میں ہے: ﴿وَ اَرْسَلْنَا الرِّيٰحَ لَوَاقِحَ﴾ ’’ہم نے ہوائیں چلائیں جو ابر كو بوجھل كرنے والیاں ہیں۔‘‘ سورئہ اعراف (۵۷) میں فرمایا: ﴿يُرْسِلُ الرِّيٰحَ بُشْرًۢا﴾ ’’اپنی رحمت سے پیشتر اس كی خوش خبری دینے والی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چلاتا ہے۔‘‘