سورة المدثر - آیت 52
بَلْ يُرِيدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُؤْتَىٰ صُحُفًا مُّنَشَّرَةً
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
بلکہ ان میں سے ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ اسے کھلی ہوئی کتاب [٢٤] دی جائے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی یہ مشركین تو چاہتے ہیں كہ ان میں سے ہر شخص پر علیحدہ علیحدہ كتاب اترے جیسے سورئہ الانعام (۱۲۴) میں ہے: ﴿وَ اِذَا جَآءَتْهُمْ اٰيَةٌ قَالُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ حَتّٰى نُؤْتٰى مِثْلَ مَا اُوْتِيَ رُسُلُ اللّٰهِ﴾ ’’جب ان كے پاس كوئی آیت آتی ہے تو كہتے ہیں كہ ہم تو ہرگز ایمان نہ لائیں گے جب تك وہ نہ دئیے جائیں جو اللہ كے رسولوں كو دیا گیا ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ كو بخوبی علم ہے كہ رسالت كے قابل كون ہے؟ اور یہ بھی مطلب ہو سكتا ہے كہ ہم بغیر عمل كیے چھٹكارا دئیے جائیں۔ (تفسیر طبری: ۲۴/ ۴۳)