سورة المدثر - آیت 41
عَنِ الْمُجْرِمِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
مجرموں سے پوچھتے ہوں گے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جنتیوں اور دوزخیوں میں گفتگو ہوگی: اللہ تعالیٰ خبر دیتا ہے كہ ہر شخص اپنے اعمال میں قیامت كے دن جكڑا بندھا ہوگا، لیكن جن كے دائیں ہاتھ میں اعمال نامہ آیا ہے وہ جنت كے بالاخانوں میں چین سے بیٹھے ہوئے جہنمیوں كو بدترین عذابوں میں دیكھ كر ان سے پوچھیں گے كہ تم یہاں كیسے پہنچ گئے وہ جواب دیں گے كہ ہم نے نہ تو رب كی عبادت كی۔ نہ مخلوق كے ساتھ احسان كیا یعنی بھوكے كو كھانا نہیں كھلایا۔ تیسرا بغیر علم كے جو زبان پر چڑھا بكتے رہے جہاں كسی كو اعتراض كرتے سنا ہم بھی ساتھ ہوگئے اور باتیں بنانے لگ گئے چوتھا قیامت كے دن كی تكذیب ہی كرتے رہے۔ یہاں تك كہ موت آگئی۔ گویا جہنم میں لے جانے کا باعث چار بڑے گناہ بنے۔