سورة المدثر - آیت 14
وَمَهَّدتُّ لَهُ تَمْهِيدًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور ہر طرح سے اس کے لیے (ریاست کی) راہ ہموار کی
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس شخص كو اللہ تعالیٰ نے مال و دولت بھی كافی عطا كیا تھا، جو ان بیٹے اور ریاست بھی دی تھی لیكن كبھی حرفِ شكر زبان سے نہ نكلا، ہمیشہ اور زیادہ مال جمع كرنے كی مرض میں منہمك رہتا اور اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس كے سامنے جنت كی نعمتوں كا ذكر فرماتے تو كہتا تھا كہ اگر یہ شخص اپنے بیان میں سچا ہے تو مجھے یقین ہے كہ وہاں كی نعمتیں بھی مجھے ضرور ملیں گی، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كہ ایسا ہرگز نہ ہوگا یہ ہماری باتوں كے علم كے بعد كفر وسركشی كرتا ہے۔