سورة المدثر - آیت 8

فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پس جب صور میں پھونک ماری جائے گی

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس آیت میں وضاحت یہ ہے كہ جس دن صور پھونكا جائے گا یعنی قیامت آجائے گی تو یہ دن كافروں كے لیے بڑا سخت ہوگا، جس كا واضح نتیجہ یہ ہوا كہ وہ دن مومنوں كے لیے سخت نہیں ہوگا یہاں مومنوں كا غالباً ذكر اس لیے نہیں كیا گیا كہ اس دن كے آنے سے پہلے ہی مومنوں كو دنیا سے اٹھا لیا جائے گا۔ جیسا كہ حدیث میں اس بات كی صراحت ہے یعنی قیامت صرف بدترین لوگوں پر قائم ہوگی۔(مسلم)