سورة المدثر - آیت 2

قُمْ فَأَنذِرْ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اٹھیے اور (لوگوں کو برے انجام سے) ڈرائیے [٢]

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

دعوت دین كے لوازمات: اس سورہ كی ابتدا میں ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم كو آپ كی ذمہ داری سے آگاہ كیا جا رہا ہے كہ اب سونے كا وقت نہیں بلكہ جو لوگ خدا كو بھول كر خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں انھیں بتائیے كہ انھیں اپنے اعمال كی جواب دہی كے لیے اپنے پروردگار كے حضور پیش ہونا ہے۔ لہٰذا اپنے بُرے انجام سے بچنے كی خاطر اللہ اور اس كے رسول كی اطاعت بجا لاؤ۔