سورة الجن - آیت 10
وَأَنَّا لَا نَدْرِي أَشَرٌّ أُرِيدَ بِمَن فِي الْأَرْضِ أَمْ أَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَدًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور یہ کہ : ہم یہ نہیں جان سکے کہ اہل زمین کے ساتھ کسی برے معاملہ کا ارادہ کیا گیا ہے یا ان کا پروردگار انہیں راہ راست [٨] پر لانا چاہتا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی یہ تو ہمیں معلوم ہوگیا كہ آسمان پر اس قدر پابندیوں كی غرض وغایت كیا ہے۔ رہی یہ بات كہ لوگ اس قرآن پر ایمان لا كر اللہ تعالیٰ كے انعامات واكرامات كے مستحق بنتے ہیں یا انكار كر كے اللہ كے عذاب كے مستحق بنتے ہیں۔ یہ معلوم كرنے كا ہمارے پاس اب كوئی ذریعہ باقی نہیں رہا۔