سورة الجن - آیت 2
يَهْدِي إِلَى الرُّشْدِ فَآمَنَّا بِهِ ۖ وَلَن نُّشْرِكَ بِرَبِّنَا أَحَدًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جو بھلائی کی راہ بتاتا ہے سو ہم تو اس پر ایمان لے آئے اور ہم (آئندہ) کبھی کسی کو اپنے پروردگار کا شریک نہ ٹھہرائیں گے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ كی یكتائی پر جنات كی گواہی: یعنی ہم نے تو اس كو سن كر اس بات كی تصدیق كر دی ہے كہ خدا اس بات سے پاك اور برتر ہے كہ اس كی بیوی ہو یا اس كی اولاد ہو۔ اس كے متعلق ایسا تصور ركھنا سخت گمراہ كن عقیدہ ہے لہٰذا ہم ایسے عقیدہ وخیالات سے توبہ كر كے ایك اللہ پر ایمان لاتے ہیں۔