سورة المعارج - آیت 12

وَصَاحِبَتِهِ وَأَخِيهِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور اپنی جورو کو اور اپنے بھائی کو

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ وہ دن ہوگا كہ اس دن ہر گنہگار كا دل یہ چاہے گا كہ اپنی اولاد كو اپنے فدیہ میں دے كر آج جہنم كے عذاب سے چھوٹ جائے۔ اور اپنی بیوی كو اور اپنے بھائی كو اور اپنے كنبے كو اور اپنے خاندان كو اور قبیلے كو بلكہ چاہے تمام روئے زمین كے لوگوں كو جہنم میں ڈال دیا جائے لیكن اسے آزاد كر دیا جائے۔ آہ! كیا ہی دل گداز منظر ہے كہ اپنے كلیجے كے ٹكڑوں كو، اپنی شاخوں كو اور اپنی جڑوں كو سب كے سب كو آج فدا كرنے پر تیار ہے تاكہ خود بچ جائے۔