سورة المعارج - آیت 8

يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح [٦] ہوجائے گا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

عذاب كے طالب، عذاب دئیے جائیں گے: جو عذاب یہ كافر طلب كر رہے ہیں، وہ عذاب ان طلب كرنے والے كافروں پر اس دن آئے گا جس دن آسمان تیل كی تلچھٹ جیسا ہو جائے گا، اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنی ہوئی رنگ برنگی اون، پھر فرمایا كہ كوئی قریبی رشتے دار اپنے كسی قریبی رشتے دار سے پوچھ گچھ بھی نہ كرے گا حالانكہ ایك دوسرے كو بری حالت میں دیكھ رہے ہوں گے۔ لیكن خود ایسے مشغول ہوں گے كہ ایك دوسرے كا حال پوچھنے كا بھی ہوش نہیں۔