سورة الحاقة - آیت 29
هَلَكَ عَنِّي سُلْطَانِيَهْ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور میری حکومت [١٨] بھی برباد ہوگئی
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی جس طرح میرا مال میرے كام نہ آیا، جاہ وجلال، مرتبہ، سلطنت وحكومت بھی میرے كام نہ آئی اور آج میں اكیلا ہی یہاں سزا بھگتنے پر مجبور ہوں، نہ كوئی مددگار ہمیں نظر آتا ہے نہ بچاؤ كی كوئی صورت دكھائی دیتی ہے۔