سورة الحاقة - آیت 25
وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِشِمَالِهِ فَيَقُولُ يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
مگر جسے نامہ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا : ''کاش! مجھے میرا اعمال نامہ دیا ہی نہ جاتا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
بائیں ہاتھ میں نامہ اعمال: جب میدان قیامت میں گنہگاروں كو ان كا نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو یہ نہایت ہی پریشان وپشیمان ہوں گے اور حسرت وافسوس سے كہیں گے، كاش كہ ہمیں اعمال نامہ ملتا ہی نا اور كاش كہ ہم اپنے حساب كی اس كیفیت سے آگاہ ہی نہ ہوتے، كاش كہ موت نے ہمارا كام ختم ہی كر دیا ہوتا اور یہ دوسری زندگی ہمیں سرے سے ملتی ہی نا۔ اور نہ یہ دن دیكھنا نصیب ہوتا۔ آج میرے لیے یہ بھی ممكن نہیں كہ میں اپنا دنیا میں چھوڑا ہوا مال فدیہ میں دے كر جان چھڑا لوں۔