سورة الحاقة - آیت 12

لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَهَا أُذُنٌ وَاعِيَةٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

تاکہ ہم اسے تمہارے لیے ایک یادگار [٩] بنا دیں اور یاد رکھنے [١٠] والے کان اس کی یاد کو محفوظ رکھیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یاد ركھنے والے یاد ركھیں: یعنی وہ لوگ جو كوئی بات سن كر ان سنی نہیں كر دیتے بلكہ اس میں غور كرتے اس سے عبرت حاصل كرتے، پھر اسے یاد بھی ركھتے ہیں۔