سورة القلم - آیت 32

عَسَىٰ رَبُّنَا أَن يُبْدِلَنَا خَيْرًا مِّنْهَا إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا رَاغِبُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کچھ بعید نہیں۔ ہمارا پروردگار ہمیں اس کے بدلے میں اس سے اچھا باغ عطا فرمائے۔ ہم اپنے پروردگار کی طرف راغب ہوتے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

كہتے ہیں كہ انھوں نے آپس میں عہد كیا كہ اب اگر اللہ نے ہمیں مال دیا تو اپنے باپ كی طرح اس میں سے غرباء ومساكین كا حق بھی ادا كریں گے، اسی لیے ندامت اور توبہ كے ساتھ رب سے امیدیں بھی وابستہ كیں۔