سورة القلم - آیت 2
مَا أَنتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
کہ آپ اللہ کے فضل [٣] سے دیوانہ نہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
نبی دیوانہ نہیں ہوتا: اللہ فرماتا ہے: اے نبی! تو بحمد اللہ دیوانہ نہیں جیسے كہ تیری قوم كے جاہل منكرین كہتے ہیں بلكہ تیرے لیے اجر عظیم اور ثوابِ بے پایاں ہے۔ جو نہ ختم ہو نہ كٹے نہ ٹوٹے، كیونكہ تو نے حق رسالت ادا كر دیا ہے اور ہماری راہ میں سخت سے سخت مصیبتیں جھیلی ہیں ہم تجھے بے حساب بدلہ دیں گے تُو بہت بڑے خلق پر ہے یعنی دین اسلام پر اور بہترین ادب پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم كے اخلاق كے بارے میں سوال ہوتا ہے تو آپ فرماتی ہیں كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم كا خلق قرآن تھا۔ (مسلم: ۷۴۶)