سورة الملك - آیت 19
أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ فَوْقَهُمْ صَافَّاتٍ وَيَقْبِضْنَ ۚ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا الرَّحْمَٰنُ ۚ إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ بَصِيرٌ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
کیا انہوں نے اپنے اوپر پرندوں کو نہیں دیکھا کہ وہ کیسے اپنے پر کھولتے اور بند کرلیتے ہیں۔ رحمن کے سوا کوئی نہیں ہے جو انہیں تھامے [٢١] رکھے۔ وہ یقیناً ہر چیز کو دیکھ رہا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پرندوں كو كون تھامے ہوئے ہے: یعنی کیا تم میری قدرتوں كا روز مرہ میں یہ مشاہدہ نہیں کر رہے كہ پرندے تمہارے سر پر اڑتے پھرتے ہیں۔ كبھی دونوں پروں سے كبھی ان كو روك كر، كیا پھر میرے سوا كوئی اور انھیں تھامے ہوئے ہے؟ میں نے ہواؤں كو مسخر كر دیا اور یہ معلق اڑتے پھرتے ہیں۔