سورة الملك - آیت 16
أَأَمِنتُم مَّن فِي السَّمَاءِ أَن يَخْسِفَ بِكُمُ الْأَرْضَ فَإِذَا هِيَ تَمُورُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
کیا تم اس سے نڈر ہوگئے جو آسمان میں ہے کہ وہ تمہیں زمین میں دھنسادے پھر وہ یکایک لرزنے لگے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
مغفرت كا مالك بھی اور گرفت پر قادر بھی : اللہ تعالیٰ جو آسمانوں پر یعنی عرش پر جلوہ گر ہے كافروں كو اس کی عظیم ذات سے ڈرایا جا رہا ہے كہ آسمانوں والی ذات جب چاہے تمہیں زمین میں دھنسا دے اور وہی زمین جو تمہاری قرار گاہ ہے اور تمہاری روزی كا مخزن ومنبع ہے اللہ تعالیٰ اسی زمین كو جو نہایت پر سكون ہے حركت وجنبش میں لا كر تمہاری ہلاكت كا سبب بنا سكتا ہے۔