سورة الملك - آیت 10
وَقَالُوا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي أَصْحَابِ السَّعِيرِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر کہیں گے :’’کاش ہم (اس کی بات) سن لیتے یا سمجھتے تو ہم (آج) اہل دوزخ میں شامل نہ ہوتے‘‘
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
سورئہ بنی اسرائیل (۱۵) میں ارشاد ہے: ﴿مَا كُنَّا مُعَذِّبِيْنَ حَتّٰى نَبْعَثَ رَسُوْلًا﴾ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’ہم جب تك رسول نہ بھیج دیں عذاب نہیں كرتے۔‘‘ كافر كہیں گے كاش ہم رسولوں كی باتیں توجہ سے سنتے، اب اپنے تئیں ملامت كریں گے اور كہیں گے كہ اگر ہم میں عقل ہوتی تو دھوكے میں نہ پڑے رہتے، اپنے مالك وخالق كے ساتھ كفر نہ كرتے، نہ رسولوں كو جھٹلاتے نہ ان كی تابعداری سے منہ موڑتے۔